پیر سے کراچی میں نالوں پر کام شروع کیا جائیگا، این ڈی ایم اے

August 13, 2020

پیر سے کراچی میں نالوں پر کام شروع کردیا جائے گا

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ کراچی کےنالوں پر کام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، پیر سے کراچی میں نالوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔

این ڈی ایم اے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک اور چین دوستی شہد سی میٹھی اور سمندر سے گہری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے پاک چین دوستی کا نیا روپ سامنے آیا ہے، چین نے پاکستان میں کورونا صورتحال میں جو امداد کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفیر کے ساتھ ہرمیٹنگ میں تعاون بڑھتا گیا ہے، چین نےٹڈیوں کے تدارک کیلئے 50 اسپرئیریونٹس بھی دیئے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان میں ٹڈیوں کی صورتحال کنٹرول میں ہے، تشویش کی بات نہیں جبکہ ملک میں کورونا بھی کم ہوگیا ہے، ختم نہیں ہوا ہے، عوام احتیاطی تدابیر کو نہ چھوڑیں۔