وکیشنل ٹریننگ سنٹرز کا قیام احسن اقدام ہے، شفقت محمود

August 13, 2020

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک میں بےروزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنر سے لیس کرنے کیلئے کو وکیشنل ٹریننگ سنٹرز کے قیام اور ان کی موجودگی کو احسن قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں وکیشنل ٹریننگ سینٹر کو ساڑھے 600 ملین کی لاگت کا جدید سامان بطور ڈونیشن حکومت چین کی جانب سے فراہم کیا گیا ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کے لیے نصاب میں بہتری اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کو مالی معاونت اور اب ہنر سے لیس کرنے کے لیے وکیشنل ٹریننگ جیسے اداروں کو دوست ملک چین کی مدد سے جدید آلات سے لیس کرنا موجودہ حکومت کی یوتھ کے ساتھ محبت کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں آنے والے کل اور ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے لیے نوجوان نسل کو تعلیم اور ہنر سے لیس کرنا ہے۔

چین کی جانب سے ساڑھے چھ سو ملین کی لاگت کے سامان کی فراہمی سے پاک چین تعلقات کی پختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چینی سفیر یاو جنگ نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں بہت سے مزید منصوبے اور پاکستانی عوام کی فلاح کے اقدام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کی دوستی اور یہاں کی عوام کی فلاح کے لیے اہم ترین منصوبہ ثابت ہو رہا ہے، ہنر مند نوجوان قوم کا سرمایہ ثابت ہونگے۔