ملکی خودمختاری کو درپیش پر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ایئر چیف

August 13, 2020

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل ائیربیس کا دورہ کیا جہاںایئر چیف نے جے ایف 17 بی ڈوئل سیٹ طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ بھی لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایئرچیف نے ملک میں تیارڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا، وہ ایف 16 طیارہ اڑانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اس موقع پر ایئرچیف کاکہنا تھا کہ جے ایف 17 ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی۔