ٓآئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

August 13, 2020


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میںزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور جنوب مغرب کی سمت سے 27 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔