فرانس میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

August 14, 2020

پیرس( رضا چوہدری ) 15اگست کو یوم سیاہ منانے کی تیاریاں مکمل، اس روز صبح دس گیارہ بجے فرانس میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی انڈیا سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اس وقت آغاز کریں گےجب بھارتی سفارت خانہ یوم جمہوریت کی تقریبات شروع ہوں گی۔ مظاہرین مقبوضہ کشمیر میں ایک سال زیادہ عرصہ سے جاری لاک ڈاون اور اس دوران بھارتی افواج کے مظالم پر مبنی پوسٹر، بینر اور پوسٹ کارڈ اٹھائے بھر پور احتجاج کریں گے۔ اس سلسلہ میں پاکستانی ،کشمیری رہنماؤں کا اہم اجلاس جموں کشمیر فورم کے صدر مرزا آصف جرال کی دعوت پر منعقد ہوا۔اجلاس میں کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم کے صدر زاہد اقبال ہاشمی 4 اور 5 اگست کو بھارت کے خلاف بھر پوراحتجاج اور ریلی پر کشمیری پاکستانی کمیونٹی کے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ 15 اگست کو بھی اسی قسم کا جذبہ دیکھنے کو ملے گا اس طرح کے جذبات کا اظہار آصف جرال ، ذوالفقار عزیز ،سردار اخلاق آحمد نے کیا۔ اس موقع ذوالفقار نکیال نے مظاہرے کو کامیاب بنانے پر زور دیا اور مکمل تعاون کا یقین د لایا۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف ، چیرمین علی اضغر راجہ ، رضوان لنگڑیال ، پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ ،چوہدری سجاد ڈوکہ اور پاکستان پیپلزپارٹی سینئر راہنما مرزا عتیق الر حمٰن نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے پاکستانی کشمیری کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عابد ملک نے مظاہرے میں بھر شرکت کا یقین دلایا اور کہا کہ مظاہرے کے ذریعےانڈیا کی نام نہاد جمہوریت کا پول کھولیں گے اس نےمقبوضہ کشمیر میں سال زیادہ عرصہ سے لاک ڈاون کرکے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے ۔ اجلاس کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیریرں کی مشکلات کے جلد حل اور شہدا کے علاوہ ملکی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔