کراچی: کریم آباد کے قریب فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید

August 14, 2020

کراچی میں کریم آباد مینا بازار کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد علی شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار محمد علی عزیز آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

ہیڈ کانسٹیبل محمد علی رات کی ڈیوٹی دینے کے لئے جب گھر سے ٹریفک سیکشن آیا اور گاڑی پارک کرنے کے بعد ٹریفک سیکشن کے باہر روڈ پر کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ سے محمد علی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا، مقتول واقعے کے وقت سادہ لباس میں تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: ننکانہ صاحب میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔