• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی پولیس ہیڈ کانسٹیبل دوران علاج شہید

دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی پولیس ہیڈ کانسٹیبل دوران علاج شہید


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں گزشتہ روزموٹرسائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدیدزخمی ہو نیوالا پولیس ہیڈ کانسٹیبل اصغر دوران علا ج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑ گیا، مقتول ز مان ٹاؤن تھانے میں تعینات تھا،اور ڈیوٹی سے گھر واپس جاتے ہوئے نشانہ بنا تھا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید ہیڈ کانسٹیبل اصغر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں امن کے قیام کیلئے کراچی پولیس ہمیشہ صف آراء رہی ہے۔

تازہ ترین