میری زمین میرا آخری حوالہ ہے، مہوش حیات

August 15, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ میری زمین میرا آخری حوالہ ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری زمین میرا آخری حوالہ ہے، پاکستان زندہ باد پائندہ باد‘‘۔

مہوش حیات کے لکھے گئے پیغام کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہزاروں مداحوںنے پسند کیا۔