ڈی جی رینجرز نے پولو گرائونڈ چوک کا افتتاح کیا

August 15, 2020

کراچی (پ ر) پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پولو گرائونڈ چوک کا افتتاح کیا،اس موقع پر سینئر حکام بھی موجود تھے،پولو گرائونڈ چوک کو خوشگوار اور خوبصورت دلکش یادگاروں کی تنصیب کے ذریعے بحال کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں اس کی ترقی کے لئے معاشرے کے فعال ارکان کے طورپر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔