گوئی ، دودھنیال ، شاردہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی گولہ باری ،خاتون زخمی

August 15, 2020

کوٹلی،نیلم( نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)بزدل بھارت پاکستان کے یوم آزادی پر بھی اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہ آیا اورگوئی ،دودھنیال ، شاردہ سیکٹرز کے مختلف دیہاتوں پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی جس سے خاتون زخمی،ایک مکان جل گیا، 2 تباہ، 14 کو جزوی نقصان پہنچا، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فوج نے گوئی سیکٹر کے مختلف علاقوں بٹالی، رڈ،کٹھاڑ و دیگر علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔بھارتی فوج نے صبح سویرے ہی اپنی توپوں کے دھانے کھول دیے اور نہتے و معصوم دیہاتی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔