جشن آزادی پر پلاسٹک کے باجوں سے شہری پریشان ، پابندی کا مطالبہ

August 15, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پاکستان کا یوم آزادی جہاں جوش وخروش سے منایا گیا وہیں نوجوانوں کے ہاتھوں میں پلاسٹک کے باجوں کی ایک منفی روایت ہر سال پروان چڑھ رہی ہے ،شہریوں نے حکومت سے پلاسٹک کے باجوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے ۔ رواں برس بھی یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں بعض نوجوانوں کے ہاتھوں میں موجود پلاسٹک کے باجوں کے شور نے شہریوں کو پریشان کئے رکھا، نوجوانوں کی بڑی تعداد مزار قائد میں بھی باجے لیکر پہنچ گئی اور باجوں کے شور سے وہاں آنے والے شہریوں کو اذیت کا سامنا رہا ، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پلاسٹک کے باجوں پر پابندی عائد کرے جس کے شور سے انہیں شدید اذیت کا سامنا رہتا ہے ۔