امریکا : پوسٹل بیلٹنگ گنتی کیلئے وقت پر نہیں پہنچ سکتی، پوسٹل سروس

August 15, 2020

امریکی پوسٹل سروس نے بذریعہ ای میل بیلٹنگ سے متعلق خبردار کیا ہے کہ 46 ریاستوں میں پوسٹل بیلٹنگ گنتی کے لیے وقت پر نہیں پہنچ سکتی۔

امریکی پوسٹل سروس کے مطابق میل کے زریعے ووٹنگ کی سست رفتا ووٹرز کا ووٹ مسترد کرسکتی ہے، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بذریعہ ای میل بیلٹنگ کوفراڈ قرار دیا جا چکا ہے۔

ٹرمپ نے فلوریڈا میں پرائمری الیکشن میں بذریعہ میل ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔

اس معاملے پر سابق امریکی صدراوباما نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میل کے زریعے ووٹنگ کو دبانا چاہتی ہے۔