دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات کا کیس، گواہ کی عدم پیشی

August 15, 2020

کراچی انسداددہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے خلاف مقدمے میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ہر صورت میں گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

انسداددہشتگردی عدالت میں دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم، قادر پٹیل، میئر کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم رہنماروف صدیقی، پی ایس پی رہنما انیس قائمخانی عدالت میں پیش ہوئے ۔

سماعت کے موقع پر کیس کا گواہ پیش نہیں ہوسکا ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گواہ محمد یوسف سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے جس کی وجہ سے پیش نہیں کر سکتے ۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت ہر صورت میں گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے ملزمان اور گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت بھی کردی ۔

واضح رہے کہ کیس میں آج گواہ کا بیان قلمبند کیا جانا تھا۔