اگلے ماہ ٹڈیوں کا غول حملہ کرسکتا ہے، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن

August 15, 2020

وفاقی محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے ڈپٹی چیف پائلٹ کیپٹن محمد زمان چیمہ کاکہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کہیں پر بھی ٹڈی دل موجود نہیں تاہم اگلے ماہ راجستھان کے راستے ٹڈیوں کا غول حملہ کرسکتا ہے۔

کیپٹن محمد زمان چیمہ نے میرپورخاص میں نمائندہ جیو سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کہیں بھی ٹڈی دل موجود نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ ٹڈی دل راجستھان کے راستے بھارت سے پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے، ٹڈیوں کا افریقہ کی جانب یہ واپسی کا سفر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹڈیوں کےممکنہ حملے سے نمٹنے کی مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں اور فضائی اسپرے کے بعد محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ اس وقت سندھ کے علاقے تھرپارکر میں موجود ہے ۔