کراچی: صبا قمر کیخلاف میں مقدمہ اندراج کی درخواست

August 15, 2020

مسجد وزیر خان میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے رقص کا معاملہ وکیل لیاقت علی خان گبول نے اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی،کراچی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ایس ایچ او سٹی کورٹ و دیگر سے 22 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

مسجد وزیر خان میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا رقص کے معاملے پر وکیل لیاقت علی خان گبول نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹی وی اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں ڈانس کر کے مسجد کاتقدس کو پامال کیا۔

سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر شدید رنج ہوا، اداکارہ صباء قمر ، بلال سعیدو دیگر نے مسجد کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی کورٹ میں درخواست دی لیکن پولیس نے کارروائی سے انکار کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ صبا قمر، بلال سعید اور پروڈیوسر احمد وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ایس ایچ او سٹی کورٹ و دیگر سے 22 اگست کو جواب طلب کرتے ہوئے درخواستگزار سے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔