یوگنڈا کے جوشوا چپٹیگی کا 5 ہزار میٹر ریس میں نیا ورلڈ ریکارڈ

August 15, 2020

موناکو میں ہوئے ڈائمنڈ لیگ میں یوگنڈا کے جوشوا چپٹیگی نے 5 ہزار میٹر ریس میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا، ایتھوپین لیجنڈ ایتھلیٹ کینینیسابیکیلے کا 16 سال پرانا ریکارڈ تقریباً دو سیکنڈ کے فرق سے توڑ دیا، جوشوا نے 12 منٹ 35 اعشاریہ 36 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا۔

کورونا وائرس میں کمی کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں، موناکو میں ایتھلیٹکس کے ڈائمنڈ لیگ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔

یوگنڈا کے 23 سالہ جوشوا چپٹیگی نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، جوشوا نے پانچ ہزار میٹر ریس میں ایتھوپین لیجنڈ کینینیسابیکیلے کا 16 سال پرانا ریکارڈ تقریباً دو سیکنڈز کے فرق سے توڑ کر دھماکے دار واپسی کردی۔

جوشوا نے پانچ ہزار میٹر ریس کا فاصلہ بارہ منٹ اور 35 اعشاریہ 36 سیکنڈز میں طے کرکے سب کو حیران کر دیا۔

ایتھوپیا کے کینینیسابیکیلے نے 2004 میں نیدرلینڈ میں 12 منٹ اور 37 اعشاریہ 35 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا تھا، عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پانچ ہزار تماشائی سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔