صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

August 15, 2020

لاہور کی سیشن عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری روک دی جبکہ انہیں تفتیش میں شامل ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے 25 اگست کو تھانا اکبری گیٹ پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

اپنی درخواست میں ملزمان نے موقف اختیار کیا تھا کہ انھیں بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ 17 دن کی تاخیر سے درج کیا گیا، الزامات بے بنیاد ہیں۔