میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج جاری

August 15, 2020



پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سینئر صحافیوں نے بھی اظہار یکجہتی کے لیے کیمپ میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سچ بولنے، سچ لکھنے اور سچ نشر کرنے کی پاداش میں قید کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

پشاور میں جنگ، دی نیوز اور جیو کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے والے صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

بہاولپور پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے مظاہرہ کیا، جبکہ صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال بھی جاری ہے۔

نوابشاہ میں صحافیوں نے موہنی بازار میں احتجاج کیا اور میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔