پی ایس ایکس: نئے کارروباری ہفتے کا منفی آغاز

August 17, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کارروباری ہفتے کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ تاہم کارروباری حجم مسلسل 10ویں روز 50 کروڑ شیئرز سے زائد رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی 52 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 22 ارب روپے سے زائد رہی۔

شیئر بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 290 پر بند ہوا ہے۔

ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس 464 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس کی کم ترین سطح 39ہزار 941 رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 17 ارب روپے بڑھ کر 7ہزار 434 ارب ہوگئی ہے۔