فچ ریٹنگز نے پاکستان کی رینکنگ منفی بی اور معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا

August 17, 2020


وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگز نے پاکستان کی رینکنگ بی منفی برقرار رکھی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فچ نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لُک کو مستحکم قرار دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی منفی ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فچ ریٹنگز نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی طرح پاکستان کی معیشت کو مستحکم آؤٹ لُک قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ انتہائی چیلنجنگ ماحول میں پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کیا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو موثر قرار دے رہے ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔