سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ اور جی پی فنڈز پر شرح سود میں کمی

August 18, 2020

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ پر مارک اپ شرح کم کردی ہے۔

پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ پر مارک اپ شرح 2 اعشاریہ 35 فیصد کم کردی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 2019-20 کے لیے پراویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ کے لیے مارک اپ 12 فیصد ہوگا۔

پچھلے مالی سال 2018-19 میں یہ مارک اپ 14 اعشاریہ 35 فیصد تھا۔