جنگلی بیل نے فائر فائٹرز کی دوڑیں لگوادیں

August 19, 2020

امریکا میں جنگلی بیل نے فائر فائٹرز کی دوڑیں لگوادیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلی بیل نے آگ بجھانے میں مصروف فائر فائٹرز کی دوڑیں لگوادیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگل میں بپھرے بیل نے آگ بجھانے میں مصروف فائرفائٹرز کی دوڑیں لگوادیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا اور اس ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو عملہ پہنچا تو بیل نے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

اس موقع پر موجود فائر بریگیڈ عملے کے ایک اہلکار نے غصیلے جانور کے خطرناک مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرفائٹرز کو کس طرح کی صورت حال کا سامانا کرنا پڑا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ 18 ہزار ایکڑز تک پھیل گئی تھی جبکہ اس صورت حال کے باعث جنگل کے اطراف موجود کئی گھر بھی تباہ ہوگئے جبکہ لوگوں کو اپنی رہائش گاہ بھی چھوڑنی پڑی۔