ذلفی بخاری کا ریحام خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

August 26, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے، پاکستانی ہوٹل فروخت کرنے پر متنازعہ ٹوئٹ پر ریحام خان کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ کردیا۔

زلفی بخاری نے ریحام خان سے معافی مانگنے، الزامات واپس لینے اور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ریحام خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہوٹل روز ویلٹ کی فروخت سے ذلفی بخاری کو فائدہ ہوگا۔

ذلفی بخاری کا موقف ہے کہ ریحام خان کی ٹوئٹس سے انہیں بدنام کیا گیا، ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔