آج کا دن ہمیں اسلام کیلئے قربانی دینےکا درس دیتا ہے: عمران اسماعیل

August 30, 2020

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یومِ عاشور پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دس محرم کادن ہمیں اسلام کیلیےقربانی دینےکا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی عظیم قربانی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ امام حسین ؓ نے اسلام کی سربلندی کے لئے جان قربان کردی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ امام حسین ؓ عظیم قربانی تا ابد زندہ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ نے پورے خاندان کی قربانی دی مگر باطل کے سامنے نہیں جھکے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ واقعہ کربلا رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان تفریق کرنے کا پیمانہ ہے۔