ایشیائی انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بینک، ترکی کیلئے 7؍ کروڑ یورو قرض منظور کرنے کا اعلان

September 01, 2020

بیجنگ (اے پی پی) ایشیائی انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بینک نے ترکی کے لئے سات کروڑ یورو قرضہ منظور کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ترکی کو کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لئے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کو قرضے کی فراہمی کے لئے یورپین بینک آف ریکنسٹرکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ بھی ایشیائی انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بینک سے سے تعاون کرے گا۔ایشیائی انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بینک کی طرف سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی فراہمی سے ترکی میں نئے اسپتالوں کی تعمیر سمیت صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ ایشیائی انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بینک نے قبل ازیں ترکی کے دو ترقیاتی بینکوں کو 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ بھی فراہم کیا ہے۔