خاتون کے منہ سے 4 فٹ لمبا سانپ برآمد

September 01, 2020


روس میں عجیب وغریب واقعے نے دل دہلا دیے، سوئی ہوئی خاتون کے منہ سے گھسنے والے سانپ نے پیٹ میں اپنا بیسرا بنالیا جس پر ڈاکٹروں کو آپریشن کرنا پڑگیا۔

یہ واقعہ روس کے علاقے دگستان میں پیش آیا جہاں گھر میں سوتی ہوئی خاتون کے منہ میں اچانک 4 فٹ لمبا سانپ جاگھسا اور حلق کے راستے پیٹ میں اپنی جگہ بنالی۔

اس واقعے کے فوری بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور پیٹ میں درد اٹھنے لگا جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے منہ سے 4 فٹ لمبا سانپ نکال لیا۔

ڈاکٹروں نے خصوصی ٹیوب کی مدد سے خاتون کا آپریشن کیا، سانپ کو جب منہ سے باہر نکالا گیا تو وہ تڑپنے لگا تاہم اب یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سانپ زندہ ہے یا مرگیا۔