تعلقات کیلئے اسرائیل کو فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کرنا ہوگا، قطر

September 02, 2020

قطر نے اسرائیل سے تعلقات کے لیے مقبوضہ بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام لازمی قرار دے دیا۔

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا وائٹ ہاؤس کے مشیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر سے ملاقات میں کہنا تھا کہ قطر 2002ء کے عرب امن تجاویز کے مسودے پر قائم ہے۔

عرب امن تجاویز کے مسودے کے تحت اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے لیے اسرائیل کو فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قطر فلسطین کے مسئلے میں دو ریاستی حل کا حامی ہے اور اسرائیل تنازع کا خاتمہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ہی ممکن ہے۔