کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم گرفتار

September 04, 2020


کراچی کے علاقے عزیز بھٹی پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کراچی میں عزیز بھٹی پارک کے قریب سے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جبکہ ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ علی اکبر کو ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔