اسمبلی کا پانی نہیں نکال سکے وہ سندھ کا کیا نکالینگے، خرم شیر زمان

September 06, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی کا دورہ کیا،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پورے صوبے سے کیا پانی نکالے گی جو سندھ اسمبلی سے پانی نہیں نکال سکی،پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے تہہ خانے میں جمع پانی کا جائزہ لیا،اس موقع پر خرم شیرزمان نے کہا یہاں کی حالت دیکھ کر صوبے کی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بھی یہاں پر آکر حالات دیکھیں،انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مسجد اور پورا تہہ خانہ پانی سے بھرا ہوا ہے، ہفتہ گزر گیا مگر یہاں سے پانی نہیں نکالا جاسکا، یہ پورے سندھ کا پانی کیا نکالیں گے؟ جو سندھ اسمبلی سے پانی نہیں نکال سکتے۔