مہمند حادثہ، کان میں دب کر مرنے والے مزدوروں کی تعداد 21 ہوگئی

September 09, 2020

مہمند حادثہ، کان میں دب کر مرنے والے مزدوروں کی تعداد 21 ہوگئی

پشاور(ایجنسیاں‘جنگ نیوز)ضلع مہمند میں سنگ مرمر کی کان پرتودہ گرنے سے دب کر مرنے والے مزدوروں کی تعداد 21ہوگئی ہے جبکہ 9زخمی افرادکو اسپتال منتقل کردیاگیا‘مز ید افراد کو ملبے سے نکالنے کیلئے ریسکیوآپر یشن جاری ہے‘زیارت خوڑ میں جان بحق 6مقامی افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی‘جاں بحق افراد میں دو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ‘عوامی نیشنل پارٹی کا خیبرپختونخواسمبلی میں احتجاج ‘واک آؤٹ کیا‘وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق حادثے میں جاںبحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے جبکہ حادثے کے زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔