چاول کھانے سے ذیابطیس کے خدشات بڑھ جاتے ہیں

September 09, 2020

دس سالوں پر محیط ایک تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاولوں کے استعمال سے ذیابطیس کے خدشات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: پیزا یا برگر کھانے سے موٹاپا نہیں ہوتا

یہ بھی پڑھیے: پیٹ پر جمی چربی وٹامن ڈی کی کمی کی علامت ہو سکتی ہے

گندم کے مقابلے میں غذامیں چاولوں کا زیادہ شوق سے استعمال کیا جاتا ہے، چاولوں کو متعدد طریقوں سے پکا کر کھایا جا سکتا ہے اور یہ ہر ذائقے میں باآسانی ڈھل جاتے ہیں مگر تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ چاولوں کے استعمال سے موٹاپا اور ذیابطیس جیسی مہلک بیماری کا خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

21 ممالک میں 10 سال کے عرصے پر محیط پر ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق چاولوں کا ذیابطیس اور موٹاپے سے براہ راست تعلق ہے۔

چاولوں پر کی گئی تحقیق کیا کہتی ہے ؟

چاولوں پر کی گئی تحقیق میں 1 لاکھ 30 ہزار رضا کاروں کو 10 سال تک شامل تحقیق کیا گیا جن میں بھارت، چائنا اور برازیل جیسے ممالک بھی شامل تھے، واضح رہے کہ چاولو ں کی کاشت میں چائنا دنیا میں پہلے، بھارت دوسرے جبکہ برازیل دسویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نہار منہ اجوائن قہوہ پینے کے 5 فوائد

تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو افراد چاولوں کا زیادہ استعمال کرتے تھے ( ایک دن میں تقریباً 450 گرام ) اُن رضاکاروں میں ذیابطیس کے خدشات چاولوں کا استعمال کم کرنے والے افراد کے مقابلے میں ذیادہ تھے ۔

غذا میں چاولوں کا استعمال کس حد تک کیا جا سکتا ہے

چاولوں کے 100 گرام میں 242 کیلوریز ، 0.4 گرام فیٹ ، کاربوہائیڈریٹس 53.4 گرام اور پروٹین 4.4 گرام پاتا جاتا ہے جبکہ ان میں وٹامنز اور منرلز نہیں ہوتے۔

طبی ماہری کے مطابق چاول کھانے میں کوئی قباحت نہیں ہے مگر چاولوں کا کتنا استعمال کیا جا رہا ہے یہ بات بہت معنی رکھتی ہے ، چونکہ چاول کاربوہائیڈریٹس سے بھر پور ہوتے ہیں اس لیے چالوں کو غذا کا حصہ بنانے سے پہلے صحیح مقدار کا تعین کرنا لازمی ہے ۔

چاولوں میں فائبر بہت کم مقدار میںپایا جاتا ہے، چاولوں کے زیادہ استعمال شوگر لیول ہوئی اور موٹاپے کے خدشات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں جس کے سبب اس کے صحت پر نقصانات زیادہ اور فوا ئد کم ہیں۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ایک وقت میں ایک کپ سے زیادہ چاول نہ کھائے جائیں ورنہ یہ نقصان دہ ثابت ہو کستے ہیں۔

چاولوں کو بطور غذا استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

غذائی ماہرین کے مطابق چاولوں کے ساتھ اگر د ال، سبزی، دہی ، سلاد اور گوشت کا استعمال کیا جائے تو یہ بہتر طریقہ ثابت ہوتا ہے، اس طریقے سے فائبر اور پروٹین کا بھی کچھ حصہ غذا میں شامل ہو جاتا ہے جس کے سبب چاول کے نقصانات میں کچھ کمی واقع ہوتی ہے اور آپ تا دیر بھوک محسوس نہیں کر تے ہیں ۔

چاولوں کے ساتھ دیگر غذاؤں کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول بھی متوازن رہتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: کیلے کی کافی اسموتھی سے کریں دن کا آغاز

غذائی ماہرین کی جانب سے چاولوں کا ناشتے اور رات کے کھا نے میں استعمال سے منع کیا جاتا ہے۔

ناشتے اور رات کے کھانے میں چاولوں کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول اچانک بڑھ جاتا ہے جبکہ چاولوں کے استعمال کے لیے دوپہر کا وقت مفید ہے ۔