ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی صرف ہڈیوں کی کمزوری کا ہی نہیں بلکہ پیٹ کے گرد چربی جمنے کا سبب بن سکتی ہے ۔
وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیے نہایت نا گزیر وٹامن ہے جبکہ اسے سَن شائن وٹامن بھی کہا جاتا ہے، وٹا من ڈی کیلشم ، میگنیشم ، فوسفیٹ اور دیگر وٹامنز کو ہڈیوں میں جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی قوت مدافعت کہ کمزور بناتا ہے ، ماہرین کی جانب سے وٹامن ڈی کی مطلوبہ مقدار کا خواتین میں موجود ہونا لازمی قرار دیا جاتا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یہ مفروضہ بھی پیش کیا گیا تھا کہ جو افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں وہ کورونا وائرس کا آسانی سے شکار بن سکتے ہیں ۔
دی امیریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال کرنا انسان کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ اس کی کمی سے پیٹ میں پائے جانے والے ’ویسیرل ایڈیپوز ٹشو‘ (VAT) پٹھوں ی افزائش ہوتی جس کے سبب پیٹ کے گرد چربی جمنے لگتی ہے ۔
مضمون ’وٹامن ڈی کی کمی سے پیٹ کے گرد موٹاپا بڑھتا ہے‘ پر کی جانے والی یہ تحقیق رپورٹ یورپین جرنل آف کلینکل اور دی امیریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن دونوں تصدیق شدہ ہے ۔
پیٹ کے گرد جمی چربی سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟
جن میں وٹامن ڈی کی مقدار انسانی جسم کی مطلوبہ مقدار کے برابر ہوتی ہے اُن افراد کی کمر موٹی کمر والے افراد کے مقابلے میں پتلی ہوتی ہے جبکہ ماہرین پیٹ کے گرد موٹا پے کو وٹامن ڈی کی کمی کا سبب ٹھراتے ہیں۔
وٹا من ڈی کی کمی دور کرنے کے لیے صبح 10 بجے سے پہلے تک اور شام 4 بجے کے بعد 10 سے 15 منٹ تک دھوپ سیکیں ۔
اپنے معالج کی وٹامن ڈی کی تجویز کردہ سپلیمنٹس کا استعمال کریں ۔
اپنی غذا میں وٹامن ڈی سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کریں جن میں گھمبیاں ، دودھ ، دلیہ ، دہی ، مچھلی ، انڈہ ، پنیر ، مٹر اور پالک شامل ہیں ۔