امتحان کا خوف، بھارتی طالب علم نے خودکشی کرلی

September 11, 2020

بھارت میں 19 سالہ طالب علم نے امتحانات کے خوف سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 19 سالہ طالب علم وگنیش نے امتحانات کے خوف سے کنوے میں چھلانگ لگادی، پولیس نے اس پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

وگنیش کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا میڈیکل میں داخلے کے لیے امتحان کی وجہ سے کافی پریشان تھا کیونکہ وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ یہ امتحان دے چکا تھا اور اس میں وہ ناکام رہا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے موت سے قبل کوئی تحریر نہیں چھوڑی تاہم اس کی موت کی تحقیقات جاری ہیں ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے۔