شہباز شریف کی سی سی پی او لاہور پر تنقید

September 12, 2020

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےسانحہ گجر پورہ پر سی سی پی او لاہور کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالموں کو گرفتار کرنے کے بجائے کہا گیا کہ خاتون رات کو کیوں نکلی؟۔

مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی زیادتی پر ایسا سنگدلانہ بیان انہوں نے اپنی زندگی میں نہیں سنا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں جو افسر تعینات کیا گیا ہے اسے سب جانتے ہیں، ظالموں کو گرفتار کرنے کے بجائے کہا گیا کہ خاتون رات کو کیوں نکلی؟۔

انہوں نےکہا کہ قومیں یو ٹرن لینے، جھوٹے نعروں، چور ڈاکو کہنے سے نہیں بنتیں، ن لیگ نے عوام کے لیے ہمیشہ مثبت کام کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فارنزک لیبارٹری میاں نوازشریف کی قیادت میں ہمارے دور میں بنائی گئی۔