صنم بلوچ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا

September 13, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹکردیا ہے۔

کافی عرصے سے ڈراما انڈسٹری سے دور رہنے والی معروف اداکارہ صنم بلوچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا ہے تاہم اُن کی جانب سے اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیںآئی ہے۔

اِس سے قبل صنم بلوچ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بیٹی کی تصاویر مداحوں سے شیئر کی تھیں لیکن اُس کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ نے اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ یہ صنم بلوچ کی بھانجی ہیں تاہم صنم نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اُن کی اپنی بیٹی ہے تاہم یہ بتانے سے گریز کیا کہ انہوں نے دوسری شادی کب اور کس سے کی ہے۔

واضح رہے کہ صنم بلوچ نے 2018 میں اداکار و میزبان عبداللّہ فرحت اللّہ سے طلاق لی تھی جبکہ قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں ہی دوسری شادی کی ہے اور اب صنم بلوچ وہاں اپنے شوہر اور بیٹی کو معیاری وقت دے رہی ہیں۔