کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے سسٹم کی آمد متوقع

September 13, 2020

محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ مشرقی سندھ تک پہنچ رہا ہے، سسٹم کے اثرات کے باعث کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباو ٔ بھارتی گجرات پر موجود ہے جس کا پھیلاؤ مشرقی سندھ تک پہنچ رہا ہے۔

ذرائع موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر تھرپارکر، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، بے نظیر آباد، دادو، سکھر اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے باعث کراچی میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہےجبکہ شہر کے مشرقی اور شمال مشرقی حصے میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔