بھارتی فوج تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، پاکستان

September 13, 2020

پاکستان نے بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔

پاکستان نے بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیا کو دفترخارجہ طلب کر کے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ بھارتی افواج تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

دفتر خارجہ نے گورو آہلووالیا پر واضح کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔