سعودی عرب کا یکم جنوری سے تمام پروازیں کھولنے کا اعلان

September 14, 2020

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عائد سفری پابندیاں یکم جنوری سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2021سے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی، وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری بیرون مملکت آجا سکیں گے جبکہ خروج وعودہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔