زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

September 14, 2020


افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغان امن عمل کے اگلے مراحل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانوں کے درمیان مذاکرات کے صرف دو دن بعد زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ بین الافغان امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، دونوں فریقین مذاکرات کے لیے قطر میں موجود ہیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوئے یا ان میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔