کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان

September 14, 2020

شہر قائد کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم کچھ علاقوں میں رات اور دن کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے سسٹم کی آمد متوقع

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کاکراچی کے موسم سے متعلق کہنا ہے کہ کراچی مون سون سلسلےکا کافی بڑاحصہ سمندرمیں منتقل ہوگیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق نئے سلسلے کے کچھ اثرات دیہی سندھ میں ہلکی بارش کی شکل میں نمودار ہو سکتے ہیں جبکہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی تھی کہ آج شہر قائد کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔