مانی نے اپنی دُلہن کی پرانی تصویر شیئر کر دی

September 14, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، وی جے اور میزبان سلمان ثاقب شیخ‎ عُرف مانی نے اپنی اہلیہ پاکستانی اداکارہ حرامانی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار مانی کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں اور مزکورہ تصویر بھی قدر پرانی معلوم ہو رہی ہے ۔

مانی نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا ہے جو اُن کے اور حرا کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور سب ہی اُن کی اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔

مانی نے حرا کی جانب اشارہ دیتے ہوئے اپنی پوسٹ پر کیپشن دیا ہے کہ ’یہ ہیں میری دُلہن،‘ اُنہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’تم اِ ن سے ملو۔‘

مانی کی اس تصویر اور کیپشن پر مداح اُن کے خوب صدقے واری جا رہے ہیں اور پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں ۔