کورونا سے نمٹنے کیلئے یورپی یونین کا پاکستان کو 50 لاکھ یورو دینے کا اعلان

September 14, 2020

یورپی یونین نے پاکستان کے لیے 50 لاکھ یورو گرانٹس کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین کےاعلامیہ کے مطابق یہ گرانٹ کورونا سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔ رقم سندھ اور بلوچستان میں شعبہ صحت کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فنڈز سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں گی۔

یورپی یونین نے کہا کہ رقم یونیسف کے ذریعے فراہم کی جائے گی اور فنڈز سے کراچی ایسٹ، لاڑکانہ اور جعفر آباد میں طبی سہولیات کو بہتر کیا جائے گا۔