ٹرمپ شامی صدر بشار کو قتل کرانا چاہتے تھے،ووڈوارڈ کی کتاب میں انکشاف

September 16, 2020

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام کے صدر بشارالاسد کو قتل کروانا چاہتے تھے۔

یہ انکشاف واشنگٹن پوسٹ کے صحافی بوب ووڈ وارڈ نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔

ٹرمپ شامی صدر کو 2017 میں قتل کروانا چاہتے تھے لیکن اس وقت کے سیکریٹری دفاع جم میٹس نے اس آپریشن کی مخالفت کی جس کے بعد امریکی صدر نے انہیں قتل نہیں کرایا۔