کالجز میں SOPs کے مزید بہتر انتظامات کرنے ہونگے، سعید غنی

September 16, 2020


سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کی صورتحال بہتر نظر آئی ہے، کالجز میں مزید بہتر انتظامات کرنے پڑیںگے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہمیں نے ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے15 تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کی صورتحال بہتر نظر آئی ہے، صوبے کے کالجوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئےمزید بہتر انتظامات کرنے پڑیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اسکول میں بچی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گری، واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، بچی کی موت میں اگر اسکول ذمہ دار ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔