• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کورونا کے باعث بند ہو کر تقریباً 200 دن بعد آج کھلنے والے کراچی کے کئی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کراچی میں گورنمنٹ ویمن کالج شارع لیاقت پہنچ گئے۔

انہوں نے کالج میں داخل ہوتے وقت کیئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام طالبات ماسک پہننے کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

طلبہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا آسان نہیں ہوگا، سعید غنی

تعلیمی ادارے کھولنے پر نظرثانی کی جائے، ترجمان سندھ حکومت

تعلیمی ادارے 7 ماہ بعد کھلنا شروع، وزیرِ اعظم کی بچوں کو مبارکباد

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کالج میں کلاسوں میں سماجی فاصلے کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

سعید غنی نے کوتوال اسکول اور سی ایم ایس اسکول کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر نے ان اسکولوں میں کیئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تازہ ترین