ترکی میں 2 بچے حادثے میں بال بال بچ گئے

September 17, 2020

ترکی میں دو معصوم بچے بے قابو کار کے خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے، ڈرائیور کے قابو سے باہر کار بچوں کے بالکل قریب سے گزرتی ہوئی دکان میں جا گھسی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ترکی کے شہر غازیان تیپ میں پیش آیا، جہاں خریدار اپنے بچوں سمیت دکان کے آگے کھڑے تھے کہ ایک بے قابو کار تیزی سے دوڑتی دکان کے اندر جا گُھسی۔

اس موقع پر وہاں موجود بچہ اور قریب کھڑی بچی حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سےباہر بتائی جارہی ہے۔