لاہور میں 4 روز بعد صفائی آپریشن جزوی بحال

September 17, 2020

لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 4 دن بعد صفائی آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا ۔ صرف 4ہزار ٹن کے قریب کچرا اٹھایا گیا۔ کئی علاقوں میں اب بھی کچرے کے ڈھیر موجود ہیں۔

لاہور میں صفائی آپریشن تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا۔ کئی علاقوں میں سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ جس کے باعث بدبو اور تعفن سے مقامی افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق مشینری خراب تھی اس لیے شہر میں صفائی آپریشن متاثر ہوا۔ اب مشینری نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے، مکمل مشینری جلد ہی فیلڈ میں کام کرتی دکھائی دے گی۔