یوشی ہیدے سوگا نے جاپان کے 99ویں وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا

September 17, 2020

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے جاپان کے ننانوے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے تاریخی کامیابی کے بعد اپنے عہدے کا حلف سنبھالنے کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے نئے وزیر اعظم ہوشی ہیدے سوگا نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح جاپان سے کورونا کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی رہے گی ، انہوں نے کہا کہ جاپان کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم شنزو آبے کی خدمات قابل تعریف ہیں اور معیشت اور کورونا کے خاتمے کے لیے وہ سابق وزیر اعظم کی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔ نئے وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان میں عام آدمی کو جن مسائل کا سامنا ہے۔