ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کے انتخاب کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی آج ہوگی

September 18, 2020

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) آڈٹ پالیسی 2019کے تحت ٹیکس سال 2018کے ٹیکس آڈٹ کیسز کے انتخاب کےلیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی آج جمعہ کو ہوگی ، اس حوالے سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک تقریب ہوگی ، مشیر امور خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ تقریب سے خطاب کرینگے۔