بغیر ٹینڈر 350روایتی ویگنیں پی آر ایف ٹی سی کے حوالے کرنیکی تیاریاں

September 18, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ریلویز انتظامیہ نے بغیر ٹینڈرنگ کے 350روایتی ویگنیں پی آر ایف ٹی سی (پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی) کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جی آئی ٹی اے کنٹینرز (گڈز ان ٹرانزٹ فار افغانستان) کے لئے ساڑھے تین سو روایتی ویگنیں پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے حوالے کرنے میں تاخیر پر چیئرمین ریلوے کی جانب سے اظہار ناراضی کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیر ریلوےنے کہا کہ کسی ٹینڈر کی ضرورت نہیں ہے‘ تمام معاملات قواعد کے تحت ہی سرانجام پائیں گے،جنگ کو دستیاب ایک کانفیڈنشل لیٹر میں کہا گیا ہے کہا کہ وزارت ریلوے میں چیئرمین ریلوے کی زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری عارف انور‘ آغا وسیم احمد ڈی جی آپریشن‘ کوآرڈینیٹر جی آئی ٹی اے/پی آر ایف ٹی سی غلام دستگیر موجود تھے۔